بنگلورو،8؍فروری (ایس او نیوز) کورونابحران سے مالی ومعاشی بدحالی سے دوچاربہت سارے والدین کی جانب سے اپنے بچوں کوسرکاری اسکولوں میں داخلہ دلانے کے رجحان کی وجہ سے تعلیمی سال برائے 2020-21ء میں سرکاری اسکولوں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی شرح میں بے حد اضافہ ہواہے۔
فیس کے بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے والدین نے اپنے بچوں کوپرائیویٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کررہے ہیں،جس سے بہت سارے سرکاری اسکولوں کونئی زندگی مل گئی ہے۔ریاست کے 43,282سرکاری پرائمری اسکولوں کی پہلی جماعت میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعدادگزشتہ سال کی بہ نسبت امسال 27,000اضافہ ہواہے۔آٹھویں جماعت میں بھی 30000طلبہ نے اضافی داخلہ لیاہے۔پہلی تا 10ویں جماعت میں لاکھوں نئے طلبہ نے امسال داخلہ حاصل کیاہے۔
ہرسال سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعدادبتدریج کم ہوتی رہی ہے مگرامسال تعدادمیں اضافہ ہواہے،آئندہ سال بھی طلبہ کی تعدادمیں اضافہ ہوگا۔اس پیش رفت سے بندہونے دہانے پہنچے ہوئے سرکاری اسکولوں میں نئی جان آگئی ہے۔جس اسکول میں دس سے کم طلبہ ہوتے ہیں ان اسکول کے طلبہ کوپڑوس کے اسکول میں منتقل کرتے ہوئے اس اسکول کوبندکردیاجاتاتھا،ریاست میں اس قسم کے 50سے زائداسکول تھے،اب یہ اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔
ان ایڈڈپرئیویٹ اسکولوں کی تنظیم (روپسا)کے ریاستی صدرڈاکٹرہالنورنے کہاکہ ریاست میں 19,650پرائیویٹ اسکول ہیں۔کورونابحران کے کاری ضرب سے نہ ابھرنے والے کم سے کم 1000اسکول ابتک کھل نہیں سکے ہیں۔ ریاست کے 50سے زائدسرکاری اسکولوں کونئی زندگی ملی ہے۔
کوڈاگوضلع میں 8سرکاری اسکول بندہونے کے دہانے پہنچ گئے تھے۔اب وہ اس خطرہ سے باہرآگئے ہیں۔اب یہاں 500سے زائدطلبہ نے پہلی جماعت میں داخلہ حاصل کیاہے۔ اسی طرح میسورمیں 6 سے زائد اسکولوں کونئی زندگی ملی ہے۔ہاسن میں بھی 13اسکولوں کوجیون دان ملاہے۔خصوصی طورپرچامراج نگرضلع میں 1491طلبہ کی تعدادمیں کمی آئی ہے مگردواسکولوں کونئی زندگی ملی ہے۔
دھارواڑمیں 3012اوراترکنڑاکے اسکولوں میں 328طلبہ میں اضافہ ہواہے۔سرسی تعلیمی ضلع میں بندہوئے چاراسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ہاویری ضلع میں پہلی جماعت میں 1783طلبہ جبکہ دیگرجماعتوں میں 4500طلبہ کااضافہ ہواہے۔گدگ ضلع میں بچوں کی تعدادمیں 1998تک اضافہ ہواہے۔بلاری ضلع کے سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت میں داخلہ حاصل کرنے والوں کی تعدادمیں کمی آئی ہے۔مگردیگرجماعتوں میں طلبہ کی تعدادمیں اضافہ ہواہے۔ بیلگاوی میں پہلی جماعت میں 831طلبہ جبکہ دیگر جماعتوں میں 1296نئے طلبہ نے داخلہ حاصل کیاہے۔چکوڈی کے سرکاری اسکول کی پہلی جماعت میں 1300طلبہ جبکہ دیگرجماعتوں میں 1700طلبہ نے داخلہ حاصل کیاہے۔
دکشن کنڑاضلع میں 1359نئے طلبہ نے داخلہ حاصل کیاہے وہاں ایک ایک سرکای اسکول کونئی زندگی ملی ہے۔اڈپی ضلع میں 2,784نئے طلبہ نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ حاصل کیاہے،جبکہ ایک سرکاری اورنیم سرکاری اسکول کونئی زندگی ملی ہے۔ٹمکورضلع میں پہلی تا10ویں جماعت میں 6169طلبہ کااضافی داخلہ ہواہے جبکہ 10سرکاری اسکول بندہونے کے خطرہ سے باہرہوگئے ہیں۔چکبالاپورمیں 10ویں جماعت تک جملہ 1654نئے طلبہ داخلہ حاصل کیاہے جبکہ 4اسکولوں کونئی زندگی ملی ہے۔بنگلوردیہی ضلع میں 901طلبہ کا نیاداخلہ ہواہے جبکہ 3سرکاری اسکولوں کونئی زندگی ملی ہے۔بنگلورنارتھ تعلیمی ضلع کے سرکاری اسکولوں میں امسال 3,257طلبہ نے نیاداخلہ حاصل کیاہواہے۔